ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال ریلوے نے ٹرینوں کی تاخیر کی وجہ سے متعدد ٹرینیں آج کے لیے معطل کر دی ہیں جن ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے ان کے مسافروں کو متبادل ٹرینوں میں سفر کے لیے ایڈجسٹ کیا جائے گا اور جو مسافر سفر نہیں کر سکیں گے ان کا کرایہ واپس کر دیا جائے گا جن ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے
ان میں یہ ٹرینیں شامل ہیں17 اپ / 18 ڈاؤن (کے سی – ایل ایل ایم – کے سی کے درمیان)33 اپ / 34 ڈاؤن (کے سی – لاہور – کے سی کے درمیان) مسافروں کی ایڈجسٹمنٹ 17 اپ / 18 ڈاؤن کے مسافروں کو 41 اپ / 42 ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا باقی ماندہ مسافروں کو رقم واپس کر دی جائے گی اور 33 اپ / 34 ڈاؤن کے مسافروں کو 15 اپ / 16 ڈاؤن، 7 اپ، 5 اپ / 6 ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا باقی ماندہ مسافروں کو رقم واپس کر دی جائے گی

