ساہیوال ( یو پی اے) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی وزارت کے ذیلی ادارے پاکستان بیت المال کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی معاونت اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا
دورے کے دوران وفاقی وزیر نے بیت المال کے تحت انفرادی مالی معاونت کے نظام، شفافیت اور مستحق مریضوں تک امداد کی بروقت فراہمی کے طریقہ کار کا بغور معائنہ کیا پاکستان بیت المال کی جانب سے 2021 سے 2026 تک میو ہسپتال میں 3,035 مریضوں کے علاج کے لیے مجموعی طور پر 68.58 کروڑ روپے فراہم کیے گئے مالی سال 2024-25 کے دوران میو ہسپتال کو 1,180 مریضوں کے لیے 32.14 کروڑ روپے جاری کیے گئے،
جبکہ رواں مالی سال میں اب تک 535 مریضوں کے علاج کے لیے 10.66 کروڑ روپے فراہم کیے جا چکے ہیں کینسر کے مریضوں کی معاونت کے لیے گزشتہ سال میو ہسپتال میں 19 کروڑ روپے مختص کیے گئے وفاقی وزیر نے اس سے قبل ملک کے مختلف بڑے ہسپتالوں، جن میں پمز، نوری نِرم، نشتر اور دیگر بڑے ہسپتال شامل ہیں، کے دورے کیے اور وہاں پاکستان بیت المال کے فسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام کے احکامات بھی جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ مستحق مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا کی جا سکے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے ہدایت کی کہ مستحق مریضوں کو بروقت مالی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد زکوٰۃ نہیں بلکہ حکومتی فلاحی معاونت ہے، جس کا مقصد مستحق مریضوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستحق مریضوں تک بروقت اور شفاف امداد کی فراہمی حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے

