ساہیوال(یو پی اے) حکومت پنجاب پیپلز پارٹی پر مہربان ہو گئی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اور ضلعی ڈویژنل صدور سے ترقیاتی کاموں کے لیے سکیموں کے بارے میں تجاویز مانگ لی اس بات کا انکشاف پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے صدر اور ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر ذکی چوہدری نے بتائی
انہوں نے بتایا کہ کہ وہ کوارڈینیشن کمیٹی کے ممبر ہیں گزشتہ روز کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی ارکان اسمبلی اور سرکاری افسران نے کہا کہ ضلع ساہیوال میں 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کی تجاویز پر کیے جائیں گے اور کل رقم پیپلز پارٹی کے عہدے داران کے کہنے پر خرچ کیے جائیں گے ذکی چوہدری صدر پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ضلع ساہیوال میں 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں رپورٹ طلب کرنا خوش آئند بات ہے
اس سے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مزید تعلقات مستحکم ہوں گے اور ورکنگ ریلیشن شپ میں اضافہ ہوگا اور ہم نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پیپلز پارٹی ابھی تک اپنے حلقہ انتخاب میں کوئی سرکاری طور پر ترقیاتی کام نہیں کرا سکی تھی اب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ ملنے کے بعد پیپلز پارٹی کے ووٹرز کے حلقوں میں کام کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی تجاویز پر یہ ترقیاتی کام کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت اب 50 کروڑ روپے کے فنڈز جلد ریلیز کر دے گی

