ساہیوال ( یو پی اے) چکن پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، بچوں کی بڑی تعداد متاثرساہیوال میں چکن پاکس کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی ہے، جس کے باعث کم عمر بچوں کی بڑی تعداد اس مرض کا شکار ہو رہی ہے
تفصیلات کے مطابق صرف رواں ماہ کے دوران ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں چکن پاکس میں مبتلا 37 مریضوں کو لایا جا چکا ہے ادھر پرائیویٹ ہسپتالوں اور نجی کلینکس میں بھی اس بیماری کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
شہریوں نے حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر فوری اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ مریضوں، خصوصاً بچوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کی جائے، تاکہ اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

