0

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال کلب کا دورہ کیا

ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کلب کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی،کلب سیکرٹری شیخ عظمت سلیم، سابق سیکرٹری میاں انجم حبیب اور کلب ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران انہوں نے کلب میں فراہم کردہ تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا اور کیفے کی تزئین و آرائش سمیت دیگر امور پر اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد اور کلب کی مجموعی بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ کلب میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کیفے کی رینوویشن، انڈور گیمز ایریا، کچن، ڈائننگ ایریا، فیملی ہال، لیڈیز و جینٹس واش رومز، لان کی بہتری، کھڑکیوں اور دیگر بیوٹیفکیشن کے کام جلد شروع کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلب کی خوبصورتی اور سہولیات میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ ممبران اور ان کی فیملیز کو بہترین ماحول میسر آ سکے۔ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں