ساہیوال ( یو پی اے) تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری امجد کی قیادت میں بھاری نفری نے 23/11 ایل کے قریب مشکوک افراد کا تعاقب کیا۔
پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم عمران نامی شخص 16 گیا رہ ایل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا ایس ایچ او چوہدری امجد کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروشی میں ملوث تھا اور علاقے میں سرگرم تھا

