ساہیوال (یو پی اے)چیچہ وطنی اور ہڑپہ سے دو نامعلوم لوگوں لاشیں ملی ہیں پہلی نامعلوم لاش بہار کالونی چیچہ وطنی سے برآمد ہوئی ہے اہل علاقہ نے دیوار کے ساتھ لاش پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔
متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دوسری نامعلوم لاش ہڑپہ کے نزدیک نہر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے بتایا گیا ہے کہ لاش بری طرح گل سڑ چکی ہے جس کی وجہ سے اس کی مکمل شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

