0

ساہیوال . مسجد کے باہر فائرنگ کر کے 70 سالہ بزرگ ظفر کو قتل کر دیا گی

ساہیوال (یو پی اے)گاؤں 36/12-L میں مسجد کے باہر فائرنگ کر کے 70 سالہ بزرگ ظفر کو قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول اور ملزم حبیب کے درمیان پرانی رنجش چلی آ رہی تھی۔ جمعۃ المبارک کی نماز ادا کرنے کے بعد جیسے ہی ظفر مسجد سے باہر نکلے تو ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی۔

انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں