ساہیوال ( یو پی اے)ضلع ساہیوال کے مختلف تھانوں کی حدود میں اغوا کے چھ واقعات پیش آئے ہیں، جن پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ شاہکوٹ کے علاقے میں 12 سالہ طیبہ کو مبینہ طور پر بشیراں بی بی، رفیقہ بی بی، موسیٰ اور ارشد دھوکہ دے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں سادیہ اپنی بہن سے ملنے بشیر کالونی گئی مگر واپس نہ آئی، جس پر اس کے بھائی جمیل نے نامعلوم افراد کے خلاف شبہ ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ درج کرا دی۔
گاؤں 90/9-L میں نوجوان لڑکی ثناء کو مبینہ طور پر جنید اور اس کا ایک نامعلوم ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اقبال نگر میں فاطمہ کو عبدالرحمن، سونیا اور ان کے ساتھی گھر سے لے گئے، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گاؤں 113/9-L سے نامعلوم افراد شادی شدہ خاتون رابعہ اور اس کے دو سالہ بیٹے کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ جبکہ تھانہ ڈیرا رحیم کے علاقے گاؤں 107/9-L میں منشا، بنیامین، جعفر، ایک خاتون گڑیا اور دو نامعلوم افراد کے خلاف شادی شدہ خاتون ثوبیہ کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس تمام مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔

