ساہیوال ( یو پی اے)شریف کالونی کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ایک نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت وہ ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ اس دوران بزنس ٹرین کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی اور شناخت و دیگر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

