ساہیوال(یو پی اے) ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال سے ایک نو مولود بچی کی لاش غائب ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئی کئی گھنٹے کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ پولیس کو اطلاع غلط فہمی کے لیے بنا پر دی گئی
جس بچی کی لاش لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی وہ بچی زندہ ہے اور جس بچی کو مرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال کی نرسری وارڈ سے لے جایا گیا تھا وہ بچی انہی لوگوں کی ہے غلط فہمی کی بنا پر زندہ بچی کے وارث نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر دستخط کر دیے تھے
انچارج امجد اسلام چوکی کوٹ خادم علی شاہ نہیں بتایا کہ دونوں بچیوں کی والدہ کا نام نازیہ ہے جو فوت ہوئی اس کی والدہ نازیہ تھی جس پر فوت ہونے والی بچی کے وارث اسے اپنے ابائی گاؤں نورشاہ لے گئے اور وہاں جا کر دفن کر دیا جبکہ پولیس کو اطلاع دی گئی کہ زندہ بچی کی لاش کو غائب کر دیا گیا ہے
جس پر پولیس نے دونوں پارٹیوں کو اکٹھا کیا تو حقائق سامنے ائے اور اس طرح یہ سنگین پیدا ہونے والا مسئلہ ختم ہو گیا

