0

کسانوں کو مکئی کے معیاری بیج کی فراہمی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کمشنر ساہیوال

ساہیوال( یو پی اے ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت مکئی کے بیج کی دستیابی بارے اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور پاکپتن آصف رضا، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، سابق صدر ساہیوال چیمبر چودری ارشد حسین اور پیسٹی سائیڈز ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد خان بھی شریک ہوئے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کے دوران کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے اور ہائیبرڈ بیج کی اوور چارجنگ کے خلاف پرائس مجسٹریٹس فوری کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مکئی کے معیاری بیج کی فراہمی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا کہ کسانوں کو دوسری اچھی ورائٹیوں کے استعمال کی بھی ترغیب دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ بیج کی سپلائی چین کے مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں بہاریہ مکئی کی کاشت 7 لاکھ زائد رقبے پر متوقع ہے انہوں نے بتایا کہ سال 2025 کے دوران 6 لاکھ 82 ہزار ایکڑ رقبے پر مکئی کاشت ہوئی انہوں نے مزید بتایا کہ ہائیبرڈ بیج DK 6321 کی زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے سپلائی پر پریشر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال ڈویژن بھر میں مکئی کے بیج میں اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور اب تک28ڈیلرز کو4لاکھ6ہزار روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں