ساہیوال ( یو پی اے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نیاز احمد مغل نے کنعان پارک کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا.
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارک میں پودوں اور گھاس کی کٹائی کا عمل دو روز کے اندر مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ پارک کی خوبصورتی میں اضافے سے شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار تفریحی ماحول میسر آئے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کے تمام پارکوں کو بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں

