0

علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی سے ایک نوجوان کی مردہ حالت میں لاش برآمد

ساہیوال( یو پی اے) نائن اپ علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی سے ایک نوجوان کی مردہ حالت میں لاش برآمد ساہیوال ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا

تفصیلات کے مطابق پتوکی کا رہائشی نوجوان علی حسن کراچی سے اپنے آبائی گھر پتوکی جا رہا تھا کہ ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ جانبحق ہو گیا .اطلاع ملنے پر اسٹیشن انتظامیہ نے فوراً ساہیوال ریسکیو ٹیم کو کال کی ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر اسے طبی امداد فراہم کی تو وہ پہلے ہی اپنی جان کی بازی ہار چکا تھا ساہیوال ریلوے پولیس مزید اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں