0

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا مختلف تھانوں کا رات گئے اچانک دورہ

ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا مختلف تھانوں کا رات گئے اچانک دورہ فرنٹ ڈیسک ،حوالات تھانہ گشت پر مامور گاڑیوں کی پوزیشنز،ناکہ بندی پوائنٹس کی بھی چیکنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے تھانہ ڈیرہ رحیم، چوکی ہڑپہ، سٹی اور تھانہ غلہ منڈی کااچانک دورہ کی

ا دورے کے دوران ڈی پی او ساہیوال نے تھانوں کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ڈی پی او ساہیوال نے حوالات میں موجود ملزمان کے متعلق ایس ایچ اوز سے پوچھ گچھ کی گشت پر مامور پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے ان کی پوزیشنز ناکہ بندی پوائنٹس اور ڈیوٹی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اس کے مؤثر گشت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے افسران کو ہدایت کی کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھاجائے، گشت کو مؤثر اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں