ساہیوال ( یو پی اے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / ڈائریکٹر پی ایچ اے نیاز احمد مغل نے نواز شریف پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارک میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران انہوں نے پی ایچ اے کے عملے کی حاضری چیک کی اور کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے پارک کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تفریح کے لیے صاف، خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا پی ایچ اے کی اولین ترجیح ہے نیاز احمد مغل نے کہا کہ پارک کی مستقل دیکھ بھال، سرسبز ماحول اور بروقت صفائی نہ صرف شہریوں کی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے
انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نواز شریف پارک کو شہریوں کے لیے مزید بہتر اور مثالی تفریحی مقام بنایا جائے گا

