0

ساہیوال ،ریسکیو 1122 نے جنوری 2026 میں 7846 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا

ساہیوال ( یو پی اے)ریسکیو 1122 ساہیوال نے جنوری 2026 میں 7846 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے پریس بریفنگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال کوجنوری 2026 کے دوران25089کالز موصول ہوئیں جن میں سے 7846 ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ 17243 غیر متعلقہ کالز تھیں جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر7941مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا

ریسکیو 1122 ساہیوال نے جن 7846 ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ 1073، میڈیکل ایمرجنسیز 6045، آگ لگنے کے واقعات44، کرائم کال103، ڈوبنے کے واقعات0 اور581 متفرق واقعات شامل ہیں 269 لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ4605 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ جنوری میں 5170 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا5287 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 1236 مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا

ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحتجنوری کے مہینہ میں 194 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا جن میں سے 42کو لاہور اور152کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے عوام الناس کے اندر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیااوراپنے ریسکیورز کے کام کو سراہا اور عوام الناس کو احساس تحفظ مہیا کرنے کیلئے بہترین طریقے سے ذمہ داریاں نبھانے کی تلقین کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں