0

ساہیوال،صدر ڈسٹرکٹ بار کی وفد کے ہمراہ ریجنل پولیس آفیسر سے ملاقات

ساہیوال ( یو پی اے) صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ملک سعید سگھلا ڈسٹرکٹ بار کے ممبران کے ہمراہ ریجنل پولیس آفس ساہیوال پہنچے، جہاں انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم سے ملاقات کی ملاقات کے دوران بار اور پولیس کے مابین باہمی روابط، قانون کی عملداری، انصاف کی مؤثر فراہمی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پیشہ ورانہ امور اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو کی گئی ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم نے کہا کہ بار اور پولیس کا باہمی تعاون انصاف کے نظام کو مستحکم کرنے اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کو بروقت اور منصفانہ انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی

صدر ڈسٹرکٹ بار ملک سعید سگھلا نے پولیس کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے بار کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں