0

دکھی انسانیت کی خدمت دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر مشتاق

ساہیوال ( یو پی اے) دکھی انسانیت کی بے لوث اور بے غرض خدمت معاشرے کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے جس سے نادار طبقوں کو معاشی استحکام میسر آتا ہے اور وہ معاشرے کے لئے فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودگی کے لیے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ رب کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر بھی ادا ہو سکے۔

مسکینوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد صاحب وسائل پر ان کا حق ہے جس کی رب کے حضور جواب دہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے چیرٹی ڈنر میں کیا گیا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا۔ تقریب میں 33 کروڑ 42 لاکھ 6 ہزار روپے سے زائد کے عطیات وصول ہوئے جن میں فلاحی سرگرمیوں کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی نجی زمینوں کا عطیہ بھی شامل ہے۔

تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، جنرل وسطی پنجاب رانا عثمان ودود، امیر جماعت اسلامی ساہیوال طیب محمود بلوچ، ایم ایس الخدمت ہسپتال ڈاکٹر شاہد نذیر، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ساہیوال ڈاکٹر انوار الحق شیخ نے بھی شرکت کی جب کہ معروف کمپیئر الطاف احمد سومرو نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے تقریب میں بتایا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سال 2026 کے دوران ضلع ساہیوال کے معذور افراد میں 70 وہیل چیئرز تقسیم کرے گی، نوے یتیم بچوں کی کفالت کا فرض ادا کرے گی اسی طرح نادار طلبہ کے لیے 16 لاکھ کے سکالرشپس اور ایک کروڑ بنو قابل پروگرام کے لئے مختص کیے گئے ہیں

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ سال 2005 کے تباہ کن زلزلہ میں یتیم ہونے والے 32 ہزار بچوں کی کفالت کی گئی جبکہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر مختلف قدرتی آفات کا شکار افراد کی مدد کے لیے بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے فرنٹ لائن پر فلاحی سرگرمیاں سر انجام دیں جس سے لاکھوں افراد کو ریلیف ملا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں