0

ساہیوال، کمرشل عمارات میں فائر فائٹنگ انتظامات کیلئے انسپکشن مہم

ساہیوال( یو پی اے ) شہر بھر میں واقع کمرشل عمارات میں فائر فائٹنگ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر کی نگرانی میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے باقاعدہ انسپکشن مہم جاری ، مہم کا مقصد عوام اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔اس سلسلے میں مختلف کمرشل پلازہ جات، مارکیٹس اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا جا رہا ہے جہاں فائر فائٹنگ اقدامات ناکافی پائے گئے وہاں متعلقہ مالکان / انتظامیہ کو سول ڈیفنس شیڈول-II کے مطابق ضروری حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصرنے اس حوالے سے بتایا کہ فائر سیفٹی انتظامات میں غفلت کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ تمام کمرشل عمارات کو سول ڈیفنس شیڈول-II کے مطابق حفاظتی اقدامات فوری مکمل کرنے ہوں گےبصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تمام کمرشل عمارات کے مالکان سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی عمارات میں فائر سیفٹی کے تمام تقاضے پورے کریں تاکہ فائر سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بناکر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں