ساہیوال ( یو پی اے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر ڈی پی او آفس ساہیوال کے کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری کی صدارت ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال شفقت رشید نے کھلی کچہری کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے پولیس سے متعلقہ مسائل، درخواستیں اور شکایات پیش کیں
ایس پی انویسٹی گیشن شفقت رشید نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی شفاف، بروقت اور میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کیےاس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہےانہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے

