ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ساہیوال پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں پولیو مہم کے آج تیسرے روز بھی ساہیوال پولیس کے 450 سے زائد افسران و اہلکار پولیو ٹیموں کے ہمراہ تعینات ہیں اور فیلڈ میں پولیو اہلکاران کے ساتھ مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں.
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور اس مہم میں شامل تمام پولیو ٹیموں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تعینات پولیو ٹیموں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی مؤثر موجودگی کے باعث پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں اور انسدادِ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے

