ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال کی غیور عوالناس کے لیے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ضلع ساہیوال میں کسی بھی طرح کی پتنگ بازی یا پتنگ کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد ہے سوشل میڈیا یا کسی بھی ایسی غیر مصدقہ خبر پر عمل کرتے ہوئے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی مت کریں
ضلع بھر میں ایک موٹر سائیکل اسکواڈ گشت کر رہا ہے جو کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا رہا ہے والدین پر زمہ داری عائد ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے کسی بھی غیر قانونی فعل سے دور رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں

