0

صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، افتخار علی

ساہیوال ( یو پی اے ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار علی نے جنرل مینجر آپریشن اینڈ مانیٹرنگ آفتاب احمد ،تحصیل مینجر اور پروجیکٹ مینجر محلہ کچی آبادی، لکی گروانڈ، دربار بابا محمدہ پناہ، محلہ زرگرہ، صدر بازار، آرایچ سی روڈ سمیت کمیر شریف کا دورہ کیا انہوں نے عملہ صفائی کی حاضری کو چیک کیا

اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے عوام اور دوکانداروں سے صفائی کے متعلق فیڈ بیک بھی لیا فیلڈ سٹاف کو صفائی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں