ساہیوال( یو پی اے ) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد انصاف، وقار اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد ہے انہوں نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر محض علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک سنگین انسانی مسئلہ ہے
وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنا ناقابلِ قبول ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا

