0

ساہیوال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا

ساہیوال( یو پی اے) ملک بھر کی طرح ساہیوال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ پاکستانی عوام آزادی کی جدوجہد میں کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کامیابی تک ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے اس دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ ساہیوال کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا

جو کونسل ہال سے شروع ہو کر ڈی سی آفس چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر) سمیع اللہ فاروق نے کی ایس ڈی ای او پیرا فورس نعمان قیصر، اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد،مفکر اسلام مولانا ضیاء اللہ شاہ بُخاری سمیت سول سوسائٹی، ایجوکیشن، سپورٹس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 کے افسران نے بھی ریلی میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی ہر سطح پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیر ضرور آزادی حاصل کرے گا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں دینے والے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں

مفکر اسلام مولانا ضیاء اللہ شاہ بُخاری نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے تحفظ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پوری قوم مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی آزادی تک کھڑی رہے گی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ریلی کے اختتام پر سید ضیاء اللہ شاہ بُخاری نے کشمیریوں کی آزادی، سلامتی اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں