ساہیوال ( یو پی اے ) کنکورڈیا کالج ساہیوال کے زیرِ اہتمام اسکالرشپ ٹیسٹ کامیابی سے منعقد ہوا جس میں شہر اور گرد و نواح کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ٹیسٹ میں شریک طلبہ نے نہایت جوش و خروش، اعتماد اور تعلیمی لگن کا مظاہرہ کیا جو ان کے روشن تعلیمی مستقبل کے عزم کا واضح ثبوت ہے اس موقع پر والدین اور اساتذہ نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کے اقدامات کو سراہ
پرنسپل کنکورڈیا کالج ساہیوال عرفان احمد نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرامز کا مقصد باصلاحیت اور محنتی طلبہ کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ مالی مشکلات ان کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں انہوں نے مزید کہا کہ کنکورڈیا کالج معاشرے کی خدمت کے جذبے کے تحت طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپس فراہم کر کے قوم کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے کالج انتظامیہ نے ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر طلبہ، والدین اور اساتذہ کے اعتماد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا

