0

اشتہاری و عدالتی مفروران کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او ساہیوال

ساہیوال ( یو پی اے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر صدارت ڈی پی او آفس ساہیوال میں صدر سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران صدر سرکل میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کی گرفتاریوں سمیت مجموعی پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او ساہیوال نے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری و عدالتی مفروران کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، زیرِ تفتیش سنگین مقدمات کی میرٹ پر تفتیش مکمل کر کے حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے اور عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں جبکہ پتنگ بازی اور اس کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھی بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال شفقت رشید اور قائم مقام ایس ڈی پی او صدر سرکل گل حسن خان بھی موجود تھے، جنہوں نے سرکل کی مجموعی کارکردگی اور جاری تفتیشی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں