ساہیوال ( یو پی اے)گاؤں 71 فور ار میں ایک بند بوری لاش ملی ہے بوری کے اندر نامعلوم شخص کی باقیات موجود تھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے بتایا گیا ہے کہ گاؤں کے اندر ایک بوری پڑی ہوئی تھی جب اس سے بدبو پھیلنے لگی تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی
جب بوری کو کھولا گیا تو اس کے اندر انسانی باقیات موجود تھی جو ایک عرصے سے پڑی ہوئی تھی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کی باقیات ہسپتال منتقل کرتی ہیں ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی ملزمان کے بارے میں معلوم ہو سکا ہے.

