ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال پیرا فورس کی جانب سے جانوروں کی شہری علاقوں سے باہر منتقلی، تجاوزات کے خلاف اور پرائس کنٹرول کاروائیاں جاری رکھیں ایس ڈی او نعمان قیصر کی نگرانی میں پیرا فورس نے بلدیہ ساہیوال کے تعاون سے سرکی روڈ اور فرینڈز سینما روڈ پر موجود دو بھانہ جات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 بھینسوں کو تحویل میں لیکر سرکاری پھاٹک میں منتقل کر دیا
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق، شہر کا ماحول بہتر بنانے اور جانوروں کو شہری علاقوں سے باہر منتقل کرنے کے لیے یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے جانوروں کو رضاکارانہ طور پر شہر سے باہر منتقل نہیں کریں گے، انہیں بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے دریں اثنا ایس ڈی او نعمان قیصر کی نگرانی میں پیرا فورس کی طرف سے شہر میں تجاوزات کے خلاف اور پرائس کنٹرول کارروائیاں بھی جاری ہیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں

