0

اسلام آباد میں پیش ہونے والا افسوسناک واقعہ پوری انسانیت پر حملہ ہے،ڈی سی ساہیوال

ساہیوال( یو پی اے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ساہیوال میں امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ، پولیس اور تمام مسالک کے علمائے کرام مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں اسلام آباد میں پیش ہونے والا افسوسناک واقعہ پوری انسانیت پر حملہ ہے اور ریاست دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو کے ہمراہ ضلع بھر کے امام بارگاہوں کے منتظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس تمام ممکن وسائل کے ساتھ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے اور عبادت گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے واضح کیا کہ دہشت گرد عناصر کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہوتا اور ان کا مقصد صرف معاشرے میں نفرت اور انتشار پھیلانا ہے۔ اجلاس میں امام بارگاہوں کی سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منتظمین کے مسائل بھی سنے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے منتظمین کو یقین دلایا کہ سکیورٹی اور انتظامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر وقت دستیاب ہیں اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ساہیوال میں تمام مسالک اور مذاہب کے افراد باہمی اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کے ساتھ امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں