0

دہشت گرد عناصر کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہوتا،ڈی پی او ساہیوال

ساہیوال ( یو پی اے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہوتا اور ان کا مقصد صرف معاشرے میں نفرت اور انتشار پھیلانا ہے، مگر ساہیوال میں بین المسالک ہم آہنگی کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس امام بارگاہوں سمیت تمام عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنا رہی ہے اور منتظمین کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتے ہوئے سکیورٹی خدشات کو دور کیا جائے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ اسلام آباد میں پیش آنے والاافسوسناک واقعہ کسی ایک مسلک نہیں بلکہ پوری انسانیت اور ریاست پر حملہ ہے ریاست دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ دار عناصر کو جلد انجام تک پہنچائیں گے

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس ہر ممکن وسائل کے ساتھ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے اور عبادت گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کی امام بارگاہوں کے منتظمین کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا، جس میں ضلع بھر سے منتظمین نے شرکت کی اجلاس کے آغاز میں اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ منتظمین کے مسائل اور سکیورٹی سے متعلق خدشات کو بھی سنا گیا افسران نے منتظمین کو یقین دلایا کہ سکیورٹی اور انتظامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہر وقت دستیاب ہیں اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ساہیوال میں تمام مسالک اور مذاہب کے افراد باہمی اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کے ساتھ امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کرتے رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں