ساہیوال (یو پی اے) پیر بخاری غلہ منڈی قبرستان روڈ کا کوئی پرسان حال نہ رہا ٹھیکے دار نامکمل سڑک چھوڑ کر تین ماہ سے غائب ہے جبکہ روڈ پر پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے کی وجہ سے مٹی گردغبار ہر وقت اڑتی رہتی ہے جس سے الرجی اور سانس کی بیماریوں جنم لے رہی ہیں میں مبتلا مریض پریشان ہیں غلہ منڈی کے لوگوں نے پیر بخاری قبرستان روڈ پر پانی کاچھڑکاؤ کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل شہر کی معروف پیر بخاری قبرستان روڈ جہاں سے جنازے بھی گزرتے ہیں اس کی تعمیر شروع کی تو ٹھیکے دار روڈ پر بجری ڈال کر غائب ہو گیا اور بتایا جا رہا ہے کہ اب اس کی مکمل تعمیر و مرمت اپریل میں شروع کی جائے گی اور اس پر لک ڈال کر ٹھیک کیا جائے گا .
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اسے مئی کے مہینے میں مکمل کرنا تھا تو پھر اس روڈ پر ابتدائی کام شروع کیوں کیا گیا سارا دن مٹی گرد اٹھنے کی وجہ سے جہاں مریض اور رہائشی عوام پریشان ہیں وہاں پر کاروبار کرنے والے دکاندار بھی سخت پریشان ہے ان کی کھانے پینے کی اشیاء مٹی گرد کی وجہ سے خراب ہو رہی ہیں اور وہ کھانے پینے کی اشیاء شہریوں کو فروخت کر دی جاتی ہے وزیراعلی پنجاب کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

