0

ساہیوال میں پی ٹی آئی کی پہیہ جام اور شٹرڈاؤن کال کو عوام نے مسترد کر دیا

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال میں پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پہیہ جام اور شٹرڈاؤن کال کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کردیا شہر بھر کے بازاروں میں چھوٹی بڑی کاروباری دکانیں کھلی رہیں مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر رہی اور ٹریفک کی روانی حسب معمول جاری رہی بازاروں میں لوگوں کا رش اور کاروباری سرگرمیاں ہرتال سے متاثر نہ ہو سکی

آٹھ فروری کا احتجاج،ساہیوال اوکاڑہ پاکپتن چیچہ وطنی کمالیہ چنوں بورے والا وہاڑی خانیوال میں اپوزیشن کی ہڑتال بے اثر، پہہ جام ہڑتال ناکام، تحریکِ انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور پہیہ جام ہڑتال کی کال ناکام ثابت، ہوئی ،عوام نے ہڑتال یا احتجاج کے بجائے اپنے روزمرہ معاملات کو ترجیح دی۔ساھیوال اوکاڑہ چیچہ وطنی شہر بھر میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں، کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں .ٹرانسپورٹ اور آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئی جس سے یہ ہڑتال غیر مؤثر ثابت ہوئی۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کو تاجر برادری نے تقریبا مکمل طور پر نظرانداز کیا.

ضلعی پولیس نے پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال کے پیش نظر امن و امان اور سیکورٹی کی تیاریاں مکمل کر رکھی تھی اور اس سلسلے میں شہر میں اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں