0

کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل سے ڈائریکٹر آرٹس کونسل کی ملاقات

ساہیوال( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کی ملاقات ساہیوال ادبی وثقافتی کانفرنس 2026 کے تمام انتظامات، فکری پہلوؤں اور مجوزہ تقریبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کانفرنس کا مرکزی موضوع“ماحولیات، ادب اور ثقافت (ایک نئے مکالمے کی تلاش)”ہے جس کے تحت ملک بھر سے نامور اسکالرز، محققین اور دانشور ماحولیاتی مسائل جیسے عہدِ حاضر کے اہم ترین چیلنج پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے

کانفرنس میں سیمینارز، ادبی مکالمے، مذاکرے، مشاعرے، موضوع سے ہم آہنگ ڈرامے اور متنوع ثقافتی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر کانفرنس کی اہمیت اور افادیت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسی علمی و ثقافتی کانفرنسز معاشرے میں فکری بالیدگی اور سماجی شعور کو فروغ دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات جیسے سنگین مسئلے کو ادب اور ثقافت کے ذریعے زیرِ بحث لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ساہیوال ادبی و ثقافتی کانفرنس اس حوالے سے ایک مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے گی۔ کمشنر نے کانفرنس کے انتظامات کو سراہتے ہوئے مکمل سرکاری تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے شہر کے تمام مکاتبِ فکر، ادبی و ثقافتی حلقوں، اساتذہ، طلبہ، صحافیوں اور اہلِ ذوق شہریوں کو دعوت دی کہ وہ ساہیوال ادبی و ثقافتی کانفرنس 2026 میں بھرپور شرکت کریں اور اس فکری، ادبی اور تہذیبی مکالمے کا حصہ بنیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں