0

کمشنر ساہیوال اور ریجنل پولیس آفیسر 11 فروری صبح 11 بجےکھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

ساہیوال (یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور ریجنل پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کل بروز بدھ 11 فروری کو صبح 11 بجے میونسپل کمیٹی ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو بھی اس موقع پر موجود ہوں گے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات براہِ راست سنی جائیں گی

جبکہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موقع پر موجود ہوں گے تاکہ عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل و شکایات پیش کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں