0

ساہیوال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا

ساہیوال ( یو پی اے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد اختر بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے لان کا معائنہ کیا اور وہاں بھرپور شجرکاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی بہتری کا ذریعہ ہیں بلکہ ہسپتال کے حسن اور خوشگوار ماحول میں بھی اضافہ کرتے ہیں انہوں نے ہسپتال کی پارکنگ میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں اور تیمارداروں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرز ساہیوال اور چیچہ وطنی کے ہمراہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جاری و مجوزہ سکیموں کے لیے تعینات کیے جانے والے فیلڈ سٹاف کا باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر تیار کیا جائے سائن بورڈز کی مرمت اور نئی تنصیب کو یقینی بنایا جائے، پودوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے واٹر بوزرز کو متحرک رکھا جائے اور فیلڈ ورک سے متعلق تصاویر روزانہ کی بنیاد پر شیئر کی جائیں

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات کی تختیاں میڈین پر آویزاں کی جائیں جبکہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل رواں ہفتے کے دوران ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ساہیوال کی جانب سے شجرکاری کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں