0

ساہیوال، باڈی بلڈنگ ساہیوال کا میلہ 15 فروری بروز اتوار سجے گا

ساہیوال( یو پی اے) ڈسٹرکٹ و ڈویژن باڈی بلڈنگ ساہیوال کا میلہ 15 فروری بروز اتوار شام 4 بجے ساہیوال ہال میں سجے گا جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ساہیوال ڈاکٹر حاجی محمد سلیم خان نے خان جم پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باڈی بلڈنگ مقابلے کے مہمان خصوصی فیڈرل منسٹر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ اور قائمہ کمیٹی پنجاب کے چیئرمین ایم پی اے ملک ارشد ہونگ

ے باڈی بلڈنگ مقابلے کی ججنگ کے فرائض محمد ارشد مغل مسٹر پاکستان و صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ‘ خالد علی مسٹر پاکستان ‘عمران قریشی مسٹر پاکستان اولمپک ‘ مظفر علی مسٹر پاکستان ادا کریں گے مسٹر جونیئر ویٹ اور کا شناختی کارڈ بروز ہفتہ کو چیک کیے جائیں گے حاجی ڈاکٹر محمد سلیم خان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باڈی بلڈنگ مقابلے کے اختتام پر مقابلے میں شریک تن سازوں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں