0

ساہیوال، بااثر پرائیویٹ اسکولوں میں فائر سیفٹی انتظامات نا ہونے کے برابر

ساہیوال( یو پی اے) گیمبر قادرآباد کے بااثر پرائیویٹ اسکولوں میں فائر سیفٹی انتظامات کروانے میں انتظامیہ ناکام علاقہ بھر کےہزاروں معصوم بچوں کی جانیں مسلسل خطرے میں ہیں

تفصیلات کے مطابق ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ساہیوال گیمبر اور قادرآباد کے بااثر پرائیویٹ اسکولوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات انتہائی ناقص اور تشویشناک حد تک ناکافی ہیں، جس کے باعث ہزاروں معصوم بچوں کی جانیں مسلسل خطرے میں ہیں بیشتر اسکولوں میں نہ فائر فائٹنگ آلات موجود ہیں، نہ ہنگامی راستے اور نہ ہی کسی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے

والدین شدید خوف اور اضطراب کا شکار ہیں جبکہ انتظامیہ کسی بڑے سانحے کے انتظار میں نظر آتی ہے گیمبر قادر آباد کے شہریوں کا صوبائی محکمہ تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، ذمہ دار افسران اور اسکول مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرے اور فائر سیفٹی قوانین پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں