ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال تھانہ غلہ منڈی کے علاقے مین جی ٹی روڈ پر ویو ہوٹل کے قریب ستھرا پنجاب کے ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاحال اگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی

