0

ساہیوال ، سہولت بازاروں کے قیام کے لیے پیشگی اقدامات کا سلسلہ جاری

ساہیوال ( یو پی اے ) رمضان المبارک کے پیش نظر سہولت بازاروں کے قیام کے لیے پیشگی اقدامات کا سلسلہ جاری،بہت بڑی آبادی پر مشتمل علاقہ گیمبر کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر مختلف شہروں میں رمضان بازار قائم کر کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جاتے ہیں

ساہیوال کے نواہی علاقے گیمبر درجنوں چکوک کے درمیان موجود بہت بڑی آبادی گیمبر کو دانستہ طور پر سستا رمضان بازار سےمحروم رکھا جاتا ہے جو کہ یہاں کے باسیوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے اس موقع پر مختلف عوامی حلقوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ساہیوال ڈویژن کا اہلیان گیمبر کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہے، انتظامیہ نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کبھی کوئی اقدام نہیں کیا ہماری حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں اور اہلیان گیمبر کو بھی اس مہنگائی کے دور میں سہولت فراہم کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں