0

سرکاری دفاتر اور نئے تھانہ جات کی تعمیر میں مزید تیزی لائی جائے،محمد ایاز سلیم

ساہیوال ( یو پی اے ) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کی زیر صدارت اے ڈی پی سکیمز کے تحت سرکاری دفاتر اور نئے تھانہ جات کی تعمیر میں تیزی لانے کے حوالے سے اجلاس اے ڈی پی ترقیاتی سکیمز کے تحت ساہیوال ریجن میں جاری سرکاری دفاتر اور نئے تھانہ جات کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالے سے ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن سے ایکسین اور ایس ڈی او بلڈنگ کے ساتھ تفصیلی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ریجن بھر میں جاری ترقیاتی سکیمز کی مجموعی پیش رفت، ورکنگ، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے اہداف کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا،

بالخصوص نئے تھانہ جات کی تعمیر سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس کے دوران اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ سرکاری دفاتر اور نئے تھانہ جات کی تعمیر میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو بہتر، جدید اور محفوظ ماحول میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے افسران کو ہدایت کی گئی کہ تعمیراتی کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں اجلاس میں زیر تعمیر دفاتر اور نئے تھانہ جات کے ڈیزائن، انفراسٹرکچر، سہولیات اور فنکشنل ضروریات پر بھی غور کیا گیا جبکہ معیارِ تعمیر، شفافیت اور سرکاری فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا سست روی کے شکار منصوبوں بالخصوص نئے تھانہ جات کی تعمیر میں تاخیر کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات اور عملی بہتری کی ہدایات جاری کی گئیں

افسران کو پابند کیا گیا کہ وہ فیلڈ وزٹس کے ذریعے کام کی مسلسل نگرانی کریں، روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹس مرتب کریں اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں بروقت اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اے ڈی پی سکیمز کے تحت تمام ترقیاتی منصوبے بشمول نئے تھانہ جات کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کر کے سرکاری دفاتر اور پولیس اسٹیشنز کو جلد فعال بنایا جائے گا تاکہ عوامی خدمت اور امن و امان کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں