ساہیوال ( یو پی اے) متفقہ قومی بیانیہ “پیغامِ پاکستان” تقریب، ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی شرکت متفقہ قومی بیانیہ “پیغامِ پاکستان” کے تحت منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے خصوصی شرکت کی، جہاں ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے قومی یکجہتی، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں کے علاوہ وکلا، صحافیوں اور تاجر برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے استحکام، امن اور اتحاد کے لیے تمام طبقات مل کر کام کریں گے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کا قیام، قومی یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف وقت کی اہم ضرورت ہے اور ساہیوال پولیس قیامِ امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

