0

کمیونٹی ہیلتھ سروے پروگرام کا ضلع ساہیوال میں باقاعدہ آغاز

ساہیوال( یو پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے عوام کو گھر کی دہلیز پر مفت اور معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر اور ہیلتھ سروے پروگرام کا ضلع ساہیوال میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول، زچگی سے قبل اور بعد کی دیکھ بھال، بلڈ پریشر اور شوگر کی جانچ، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی سکریننگ، ذاتی صفائی اور صحت عامہ سے متعلق آگاہی، نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال اور فیملی پلاننگ جیسی اہم سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اتھارٹی ساہیوال ڈاکٹر سید اظہر عباس نقوی نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرزحکومت پنجاب کی وضع کردہ پالیسی کے مطابق گھر گھر جا کر وزٹ کریں گی اور گھروں میں موجود افراد کا صحت سے متعلقہ ڈیٹا اور کوائف جمع کریں گی، تاکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور درست معلومات فراہم کریں، تاکہ حکومت پنجاب کا یہ عوام دوست اقدام کامیابی سے ہمکنار ہو اور شہری صحت مند زندگی گزار سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں