0

خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، نیازمغل

ساہیوال( یو پی اے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے آگاہی، بروقت قانونی کارروائی اور مؤثر نگرانی ناگزیر ہے اور مثبت سوچ، مضبوط ادارے اور عوامی شمولیت کے بغیر خواتین پر تشدد کے رجحان پر قابو نہیں پایا جا سکتا وہ یہاں منٹگمری ہال میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھےجس میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر فوزیہ جبیں، ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب ویمن کمیشن شمائلہ اقبال ، ویمن پروٹیکشن آفیسر سمیرا شاہین، فیلڈ کوآرڈینیٹر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) لقمان مجید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیلٹر ہوم ثوبیہ ناہید سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر فوزیہ جبیں نے خواتین پر تشدد کے واقعات، متاثرہ خواتین کو فراہم کی جانے والی قانونی معاونت، دستیاب سہولیات اور شیلٹر ہوم میں مہیا کی جانے والی سماجی و نفسیاتی مدد پر بریفنگ دی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آگاہی مہم کو یونین کونسل کی سطح تک بڑھایا جائے اور خواتین کو قانونی، نفسیاتی و سماجی مدد کی فراہمی کو مزید تیز اور شفاف بنایا جائے انہوں نے سرکاری و نجی اداروں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں آگاہی ورکشاپس کے انعقاد اور محکموں کے باہمی تعاون پر بھی زور دیا تاکہ متاثرہ خواتین کو بروقت اور جامع سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع بھر میں خواتین کے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں