0

عوامی شکایات کے حل کے لیے فوری رسپانس نہایت ضروری ہے،کمشنرساہیوال

ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی غورکیا گیا اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز دیہی علاقوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں تاکہ صفائی اور دیگر بلدیاتی خدمات میں بہتری لائی جا سکے

انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے حل کے لیے فوری رسپانس نہایت ضروری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا کمشنر نے ہدایت دی کہ درخواست گزار مالکان کی جائز سوسائٹیز کی منظوری میں ان کی بھرپور معاونت کی جائے جبکہ شرائط پر پورا نہ اترنے والی سوسائٹیز کو سیل کر کے عوام کو لٹنے سے بچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے اندر اندر ڈویڑن بھر کی تمام ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیسز کا فیصلہ کیا جائے ڈاکٹر آصف طفیل نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ دیگر بلدیاتی ادارے بھی ان اقدامات کو اپنائیں انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لٹنے سے بچانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ادارے مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں