0

طلبہ میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر ناصر محمود

ساہیوال (یو پی اے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس ساہیوال میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں وائس چانسلر ناصر محمود اور ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ملک توقیر احمد خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر ساہیوال ریجنل کیمپس ڈاکٹر احمر ذوالفقار، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز کاظم علی سید، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ نظامت کے فرائض سیدہ آمنہ ریاض نے سرانجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں انہوں نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سہولت کو اپنی علمی و تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے استعمال کریں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی نوجوانوں کی محنت اور صلاحیتوں سے وابستہ ہے اور جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے

ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے بھی طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کو حصولِ علم اور تحقیق کا ذریعہ بنانا چاہیے اور اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس سکیم کے تحت 2500 سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر اور دیگر مہمانوں نے یونیورسٹی لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور ماحول دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں