ساہیوال ( یو پی اے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی آفس میں قائم ضلعی کنٹرول روم کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے لینڈ لائن نمبر 0409200069کے ساتھ ساتھ خصوصی واٹس ایپ نمبر بھی فعال کر دیا گیا ہے جہاں شہری کسی بھی وقت ہنگامی صورتحال، عوامی مسئلے یا شکایت کے اندراج کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں جدید سہولت کے تحت اب شہری اپنی شکایات، تصاویر اور معلومات براہِ راست واٹس ایپ نمبر 03117991528 پر بھی ارسال کر سکیں گے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو فوری، آسان اور مؤثر رسائی فراہم کرنا اور شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید تیز اور شفاف بنانا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بہتر حکمرانی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے

