0

ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

ساہیوال ( یو پی اے) فرید کالونی 86 سکس آر ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق ملزم فیاض کی ماں نے اپنے بیٹے فیاض کو بتایا کہ أس کی بہن ثانیہ کے پاس موبائل موجود ہے اور یہ کسی لڑکے سے چھپ چھپ کر بات کرتی ہے

ملزم فیاض نے مقتولہ ثانیہ سے موبائل مانگا مگر ثانیہ نے کہا کہ أس کے پاس موبائل نہیں ہے اسی بات پر دونوں بہن بھائی میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فیاض نے گھر میں رکھی ہوئی 12 بور سے ثانیہ پر سیدھے فائر کیے جو اس کے سینے اور سر پر لگے فائرنگ کرتے وقت ملزم کی ماں ‘ بہنوں اور بھائی نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر فیاض نے سیدھے فائر کر دیئے مقتولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں