ساہیوال،ہڑپہ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی سات بوگیاں اور ایک انجن پٹڑی سے اتر گیا ہاتھ سے میں اسسٹنٹ ڈرائیور اسرار زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور اشرف حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گیا حادثے میں انجن مکمل تباہ ہو گیا نیچے سے اس کے ویل نکل گئے چھت علیحدہ اور نیچے کا حصہ علیحدہ ہو گیا تیل ضائع ہو گیا انجن کافی دور تک زمین پر چلتا رہا حادثہ بریک فیل ہونے اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ٹرین ہڑپہ ریلوے اسٹیشن پر رکنی تھی لیکن اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے وہ سائیڈ پر بنے ہوئے مٹی کے ڈھیر سے ٹکرا کر اگے گزر گئی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی پچھلے ڈبے علیحدہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے ٹرین پر کنٹینر لوڈ تھے جو کہ کراچی سے جیا بگا لاہور جا رہے تھے

تفصیلات کے مطابق ٹرین صبح صبح 10 بج کر 15 منٹ پر ہڑپہ پہنچی ٹرین نے یہاں سٹاپ کرنا تھا لیکن ٹرین اوور شوٹ ہو گئی حادثے کے بعد ٹرینوں کی ٹریفک معطل ہو گئی اور اپ لائن ابھی تک بلاک ہے پانچ گھنٹے بعد ملتان سے ریلیف ٹرین نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں ابھی تک ریلوے لائن بلاک ہے ریلوے حکام نے ہاتھ سے کی تحقیقات شروع کر دی ہے حادثے کی وجہ سے کئی بوگیوں کے کمپلین ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے بوگیاں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اطلاع ملتے ہی ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر موجود ریلوے ہیڈ کانسٹیبل چوہری محمد امین نے متعلقہ محکموں کو اطلاع دی جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ ریلوے ساہیوال شفاقت شاہ پولیس کی بھاری نفری کے امراہ موقع پر پہنچ گئے
حادثے کی جگہ اور پولیس تعینات کر کے اس کو گھیرے میں لے لیا تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ا سکے اور انجن سے بہنے والا ائل میں اگ نہ لگ جائے اخری اطلاعات کے مطابق ٹرینوں کو سنگل لائن سے گزارا جا رہا ہے حادثے کی وجہ سے گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں

